اگرچہ ماضی میں بھی یہ تحقیق سامنے آچکی ہے کہ الیکٹرانک سگریٹ سے متعلق لوگوں کے ذہنوں میں پائے جانے والے زیادہ تر خیالات غلط ہیں، کیوں کہ یہ بھی اتنے ہی خطرناک ہیں، جتنے تمباکو سے بھرے ہوئے سگریٹ ہوتے ہیں۔
ماضی میں سامنے آنی والی تحقیقات میں بتایا گیا تھا کہ ای سگریٹ نکوٹین کی مقدار زیادہ پائی جاتی ہے، جس وجہ سے یہ دل کی بیماریوں کا سبب بنتے ہیں۔
تاہم ایک حالیہ تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ الیکٹرانک سگریٹ میں ملائے جانے والے فلیور میں زہریلا کیمیکل ملایا جاتا ہے، جو بجلی سے چارج ہونے کے بعد مزید زہریلا بن کر انسانی صحت کے لیے خطرہ بن جاتا ہے۔
سائنس جرنل ’فرنٹیئرز ان فزیولاجی‘ میں شائع ایک تحقیق کے مطابق ای سگریٹ میں ملائے جانے والے فلیورزمیں ملائے جانے والے کیمیکلز میں پائے گئے زہریلے مادے سے انسانی صحت پر خطرناک اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔
امریکا کی یونیورسٹی آف روسچر میڈیکل سینٹر کے ماہرین کی جانب سے کی جانے والی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی کہ ای سگریٹ کے فلیورز میں ملایا جانے والا کیمیل انسانی خون کے سفید خلیات کو
Post Published in Dawn News
