پٹنہ(ویب ڈیسک) بھارتی ریاست بہار میں اسکول کی کتاب کے سرورق پر پاکستانی پرچم اور بچی کی تصویر نے ہلچل مچادی ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق ’بیٹی بچاو ¿‘ اور ’بیٹی پڑھاو ¿‘ مہم کے تحت ریاست بہار میں تقسیم کی گئیں نوٹ بک کے سرورق پر پاکستانی پرچم اور لڑکی کی تصویر نے نیا ہنگامہ کھڑا کردیا ہے۔ اسکول کی کتاب کے سرورق پر اسکول کے یونی فارم میں ملبوس پاکستانی بچی پاکستان کا قومی پرچم بنارہی ہے۔ بھارتی حکومت نے 5 ہزار نوٹ بک شائع کی تھیں جن میں سے 200 تقسیم کی گئیں۔ تاہم بعدازاں معاملے کا علم ہونے پر کتابوں کی تقسیم کا عمل روک دیا گیا۔واقعہ کے منظر عام پرآنے کے بعد ریاست بہار کے وزیراعلیٰ نتیش کمار نے کمیٹی تشکیل دیتے ہوئے تحقیقات کا حکم دے دیا اور ایک ہفتے میں رپورٹ طلب کرلی ہے، بھارتی میڈیا کے مطابق حکومت کی جانب سے یہ کتابیں مفت فراہم کی گئی تھیں۔
Home
Daily Khabrain
Featured
ریاست بہار میں تقسیم نوٹ بک کے سرورق پر پاکستانی پرچم اور لڑکی کی تصویر نے نیا ہنگامہ کھڑا کردیا
ریاست بہار میں تقسیم نوٹ بک کے سرورق پر پاکستانی پرچم اور لڑکی کی تصویر نے نیا ہنگامہ کھڑا کردیا
Tags
# Daily Khabrain
# Featured
Share This
Featured
لیبلز:
Daily Khabrain,
Featured
