اگر ایک گھنٹے کی نیند بھی صحیح سے نہ پوری ہو تو کیا ہوتا ہے







نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) کئی لوگ اپنی کم نیند پر بہت نازاں ہوتے ہیں اور لوگوں کو بڑے فخر سے بتاتے ہیں کہ وہ محض اتنی سی نیند لیتے ہیں لیکن اب سائنسدانوں نے کم نیند کے ایسے نقصانات بتا دیئے ہیں کہ ایسے لوگ نیند پوری کیے بغیر بستر سے نہیں نکلیں گے۔ میل آن لائن کے مطابق امریکہ کی جارجیا سدرن یونیورسٹی کے سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ 7گھنٹے کی نیند انسان کے لیے لازمی ہے، اس سے کم سونے سے ڈپریشن کا عارضہ لاحق ہو جاتا ہے اور انسان کی طبیعت میں اضطراب، گھبراہٹ، بے سکونی اور لاچارگی کے عنصر در آتے ہیں، جو اس کی مجموعی جسمانی و ذہنی صحت کو تباہ کر ڈالتے ہیں۔