ممبئی(آن لائن)بالی ووڈ اداکارہ دیشا پٹا نی نے کہا ہے کہ میری فلمیں لوگوں کے وقت اور پیسوں کے قابل ہونی چاہیئں۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق اپنے ایک بیان میں دیشا کا کہناتھا کہ میرا کا فلم انڈسٹری میں دوسرے اداکاروں کے ساتھ کوئی مقابلہ نہیں ہے اس کے برعکس میں اچھی اور معیاری فلموں کا حصہ بننے پر توجہ مرکوز کرتی ہیں جو لوگوں کو ہمیشہ یاد رہیں۔انہوں نے کہا کہ ایک وقت تھا جب میں نروس ہوتی تھی، اب میں سخت محنت اور شائقین کو تفریح فراہم کرنا چاہتی ہوں اور میرا مقصد اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ میری فلمیں لوگوں کے وقت اور پیسوں کے قابل ہوں، جب لوگ میری فلمیں دیکھنے آئیں تو وہ خوش ہو کر سینما سے جائیں اور میری فلمیں لوگوں کے وقت اور پیسے کا ضیاع نہ ہوں۔
Post Published in Daily Pakistan
