بولی وڈ کی آنے والی بائیوگرافی فلم ’سنجو‘ کا شائقین کو بے حد انتظار ہے، جس کا پہلا ٹیزر ٹریلر گزشتہ ماہ جاری کیا گیا تھا۔
اس فلم کے جاری کیے گئے پوسٹر اور ٹیزر ٹریلر میں جہاں لوگوں نے رنبیر کپور کو سنجے دت کے روپ میں دیکھ کر خوشگوار حیرانگی کا اظہار کیا۔
وہیں بولی وڈ شخصیات نے بھی رنبیر کپور کے سنجے دت اسٹائل کو سراہا۔
اس فلم میں جہاں رنبیر کپور اداکار سنجے دت کا کردار ادا کرتے نظر آئیں گے، وہیں 47 سالہ اداکارہ منیشا کوئرالا فلم میں سنجے دت کی والدہ کا کردار ادا کرتی نظر آئیں گی۔
فلم میں خود سے 11 سال بڑے اداکار کی والدہ بننے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے منیشا کوئرالا نے اسے اپنے لیے اعزاز قرار دیا۔
انڈیا ڈاٹ کام کے مطابق منیشا کوئرالا نے ’سنجو‘ میں اپنے کردار کے حوالے سے انکشاف کیا کہ فلم
Post Published in Dawn News
