ممبئی۔ بالی وڈ اداکارہ پوجا ہیگڑے 'هاوس فل -4' میں کام کرتی ہوئی نظر آ سکتی ہیں ۔بالی وڈ فلم ساز ساجد ناڈياڈوالا سپر ہٹ فلم 'ہاوس فل ' کا چوتھا ایڈیشن بنا رہے ہیں۔ فلم میں اکشے کمار کا اہم کردار ہو گا۔ اس فلم کے لئے پوجا ہیگڑے کا نام بھی اب فائنل کر لیا گیا ہے۔ فلم میں بابی دیول اور کرتی سینن بھی اہم کردار ادا کریں گے۔
پوجا ہیگڑے 'موہن جودڑو' میں رتیک روشن کے ساتھ نظر آئیں تھیں۔اس کے بعد یہ ان کی دوسری فلم ہے۔ پوجا کے لئے یہ رول کافی چیلنجنگ بھی ہونے والا ہے۔ 'ہاوس فل-4' کی ہدایت کاری ساجد خان کریں گے
فلم کا بجٹ 200 کروڑ تک رکھا گیا ہے۔ جبکہ فلم کے وی ایف ایکس کے لئے ہالی وڈ ٹیم بلائی گئی ہے۔ یہ 'هاوس فل ' فرنچائزی کی سب سے مہنگی فلم ہو گی۔
Post Published in Urdu News 18
