پاکستانی کرکٹ اسٹار شعیب ملک کی اہلیہ اور بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کا کہنا ہے کہ ان کی اولاد ان کے لیے بہت اہم ہوگی لیکن اس کا یہ ہرگز مطلب نہیں کہ وہ اپنا کیریئر چھوڑ دیں۔
گزشتہ ماہ شعیب ملک اور ثانیہ مرزا نے سوشل میڈیا پر اعلان کیا تھا کہ ان کے گھر جلد ہی ننھا مہمان آنے والا ہے جس کا خاندانی نام 'مرزا ملک' ہوگا۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ثانیہ مرزا نے حیدر آباد سے ٹیلیفون پر گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ بچے کی پیدائش کے بعد ان کی اولین ترجیح ہوگی کہ وہ جلد از جلد کھیل میں واپسی کریں۔
انہوں نے بتایا کہ گزشتہ برس سے گھٹنے کی انجری کے باعث وہ ٹینس سے دور ہیں، جس کے لیے ڈاکٹروں نے انہیں طویل عرصے تک آرام کرنے کی ہدایت کی تھی
.ثانیہ کے مطابق 'اسی بہانے مجھے گھر والوں کے ساتھ وقت گزارنے کا موقع ملا



