معروف کمپنی سام سنگ کا نیا اسمارٹ فون گلیکسی ایکس ممکنہ طور پر تین اسکرینوں پر مشتمل ہوگا۔




معروف کمپنی سام سنگ کا نیا اسمارٹ فون گلیکسی ایکس ممکنہ طور پر تین اسکرینوں پر مشتمل ہوگا۔
کورین ویب سائٹ دی بیل کے مطابق سام سنگ کمپنی کا نیا اسمارٹ فون ماڈل ’گلیکسی ایکس‘ فولڈ ایبل ڈیزائن میں متعارف ہوگا جس کی ممکنہ طور پر تین او ایل ای ڈی اسکرینز ہوں گی۔
رپورٹس کے مطابق اس فون کی سامنے والی اسکرین 3.5 انچ کی ہوگی جبکہ فولڈنگ اسکرین بھی 3.5 انچ ہوگی جسے مکمل طور پر کھولا جائے تو یہ ٹیبلٹ یا آئی پیڈ کی طرح 7 انچ کی سکرین بن جائے گی۔


کمپنی کا کہنا ہے کہ فی الحال اس کے ڈیزائن پر کام کیا جا رہا ہے اور فائنل ڈیزائن رواں برس ماہ جون میں طے کرلیا جائے گا۔
Post Published in  GEO URDU NEWS