کلچر ڈپلومیسی کا آغاز، کراچی میں پاکستانی وبھارتی فیشن ڈیزائنرز کی تقریب






کراچی (دنیا نیوز) پاکستان و بھارت کے درمیان سرد تعلقات کے باوجود کرکٹ ڈپلومیسی اور بیک ڈور ڈپلومیسی کے بعد کلچر ڈپلومیسی کا بھی آغاز ہوگیا۔ اس کا عملی مظاہرہ گزشتہ شب شان پاکستان کے حوالے سے منعقدہ بھارتی و پاکستانی بین الا قوامی فیشن ڈیزائنرز کے فیشن، آرٹ، اور میوزک کی رنگا رنگ تقریب میں دیکھنے میں آیا جو ٖڈیفنس کے ایک وسیع بنگلے میں سجائی گئی تھی۔

تقریب مں پاکستانی ٹی وی ، فلم ،ماڈلنگ اور فیشن سے وابستہ فنکاروں ، تخلیق کاروں اور ثقافتی و سفارتی شخصیات نے شرکت کی، بھارتی فیشن ڈیزائنرز اور بالخصوص بھارتی ہائی کمشنر اجے بساریہ تقریب میں نمایاں رہے۔

نمائندہ دنیا سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے بھارتی ہائی کمشنر اجے بساریہ نے کہا کلچر کی اپنی بھاشا ہے، پاکستانی فنکاروں پر 

Post Published in  Duniya News