خراٹے کس جان لیوا مرض کا خطرہ بڑھاتے ہیں؟




اونچی آواز میں خراٹے لوگوں کی کھوپڑی کو کمزور کرکے جان لیوا ثابت ہوسکتے ہیں۔
یہ دعویٰ امریکا میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آیا۔
تحقیق کے مطابق غیر واضح وجوہات کے باعث انتہائی بلند آواز میں خراٹے یا دوران نیند سانس کے لمحاتی تعطل جسے سلیپ apnoea بھی کہا جاتا ہے، کھوپڑی کو 1.23 ملی میٹر پتلا کردیتا ہے۔
محققین کا دعویٰ تھا کہ کھوپڑی میں ایک ملی میٹر کمی بھی جان لیوا مسائل کا باعث بن سکتی ہے اور ایسا دماغی سیال لیک ہونے کا خطرہ بڑھتا ہے جو دماغ اور ریڑھ کی ہڈی کو تحفظ فراہم کرتا ہے۔
اس سیال کے لیک ہونے پر ڈیمینشیا جیسی علامات سامنے آسکتی ہیں، کوما، فالج اور جان بھی جا سکتی ہے۔
سلیپ apnoea کے دوران سانس کچھ لمحوں کے لیے رکتی ہے جس کے نتیجے میں خراٹوں کا مسئلہ پیدا ہوتا ہے اور دنیا بھر میں کروڑوں افراد اس کا شکار ہوتے ہیں
Post Published in Dawn News