موبائل فون کے زیادہ استعمال سے برین کینسر میں اضافہلندن:(05 مئی 2018) دماغ کے کینسرمیں پچھلے 10 سال کے مقابلے میں دگنا اضافہ ہوا ہے جس کی بنیادی وجہ موبائل فون کا استعمال ہے۔سال 1995 سے 2015 کے درمیان کیے گئے مطالعے سے انکشاف ہوا کہ گزشتہ 10 برس کے دوران دماغ کے کینسر میں دگنا اضافہ ہوا ہے۔ برین ٹیومرکے بڑھتے ہوئے ان واقعات کی وجہ طرززندگی میں تبدیلی اورموبائل فون کا بڑھتا ہوا استعمال ہے۔سائنس دانوں نے ٹیومرکے مطالعے کے دوران دیکھا کہ زیادہ ترٹیومر دماغ کے پچھلی جانب اور کان سے زرا اوپری حصے میں پائے گئے۔ دماغ کے بالائی اورپچھلے حصے کے درمیانی حصے میں موجود ٹیومرعین کان کے اوپر موجود تھے جس سے ممکنہ طورکہا جا سکتا ہے کہ دماغ کے ٹیومرکی وجہ موبائل فون کا بے دریغ استعمال ہے اور جیسے جیسے معاشرے میں موبائل کا استعمال بڑھ رہا ہے ویسے ویسے برین ٹیومر میں بھی اضافہ ہو رہا ہے۔اس قسم کا ٹیومر دماغ کے بالائی اور پچھلی حصے کے درمیان میں پیدا ہوتا ہے اور کبھی کبھی ابتدائی طور پر یہ ریڑھ کی ہڈی سے بھی جنم لیتا ہے



